25 ستمبر 2013 - 20:30
بحرین، 6 بچے گرفتار

آل خلیفہ کے کارندوں نے چھے بچوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: آل خلیفہ کے کارندوں نے منگل کو منامہ کے ایک اسکول سے چھے طلباء کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتار شدہ بچوں میں ایک سیاسی قیدی کا بچہ بھی شامل ہے۔ حال ہی میں ہیومن رائٹس واچ نے خبردی تھی کہ بحرین کی شاہی حکومت کے کارندے بچوں کو گرفتار کرکے انہیں جسمانی ایذائيں پہنچاتے ہیں۔ادھر انسانی حقوق مرکز کے رہنما شیخ میثم سلمان نے کہا ہے کہ آل خلیفہ، بزرگ عالم دین شیخ حسن نجاتی کو ملک بدر کرنے کی کوشش کررہی ہے اور شیخ نجاتی پردباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ ملک چھوڑ کرچلے جائيں۔ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے شیخ حسن نجاتی کی شہریت سلب کرلی ہے ۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ بحرین کے حقیقی شہریوں کی شہریت سلب کرکے دیگر ملکوں کے باشندوں کو شہریت دے رہی ہے اور اس طرح بحرین میں آبادی کا تناسب بگاڑ کر اکثریت کو ملک کے امور سے بے دخل کرنا چاہتی ہے۔بحرین میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے۔  اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کی  عدالت نے انقلابی رہنما شیخ تقی المیدان کو مظاہروں میں شرکت کرنے کی وجہ سے دس سال قید کی سزا سنائي ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169